وفاقی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دےدی

141

کراچی(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی۔تمام ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنزکو بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی۔ غیرملکی پروازیں خالی آئیں گی، صرف پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت ہوگی۔ پروازیں رات 12 بجے سے 30 جون تک چلیں گی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے ای) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی اجازت کے بعد ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے آو¿ٹ باو¿نڈ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن (پاکستان سے دیگر ممالک کےلیے جانے والی پروازیں) رات 12 بجے سے شروع کردیا جائے گا۔سول ایوی ایشن کے مطابق تمام ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کو اپنی آو¿ٹ باو¿نڈ بین الاقوامی پروازیں شروع کردیں گے جن میں شیڈول، نان شیڈول اور چارٹر پروازیں شامل ہیں۔بین الاقوامی فلائٹ آپریشن آج رات 12بجے ملک کے تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس سے سے شروع ہوجائے گا تاہم ائرلائنز کو گوادر اور تربت کے ہوائی اڈوں سے آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ایرلائنز کےلیے ایس او پیز کی پاسداری لازمی ہوگی، ہوائی جہازوں میں جراثیم کش اسپرے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ ہوائی اڈوں میں رش لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔حکومتی اجازت کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم میں وضاحت جاری کی کہ صرف پاکستان سے بیرون ملک جانے والی پروازیں مسافر لے جاسکیں گی، ایرلائنز کو بیرون ملک سے مسافر پاکستان لانے کی اجازت نہیں ہوگی، فی الحال صرف آو¿ٹ باو¿نڈ پروازوں کو مسافروں کو لے جانے کی اجازت ہوگی۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو صرف خصوصی پروازیں پاکستان لاسکیں گی۔