بینک ڈکیتی کے 4ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش میں پولیس ٹیم بلوچستان روانہ

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی کالونی پولیس نے رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی کا معما حل کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 19مئی کو کورنگی میں بینک سے ڈیڑ ھ کروڑ روپے لوٹے گئے تھے۔عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم کی برآمدگی بھی شروع کردی گئی ہے ۔مزید 2 ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ٹیم کو بلوچستا ن روانہ کردیا گیا ہے۔