تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکارپاس آئوٹ نہ ہونے سے پریشان

126

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی پولیس ٹریننگ سینٹرز کے معاملات میں غیر سنجیدگی کے باعث تاحال ٹرینیز کامسئلہ حل نہ ہوسکا ہے، تفصیلات کے مطابق اپر،انٹر اور لوئر کورس پر گئے جوان /خواتین افسران سمیت چار ہزار جوانوں کو تاحال پاس آؤٹ نہ کیے جانے کے باعث ٹرینیز میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ وفاقی و سندھ حکومت کی جانب سے نویں اور دسویں جماعتوں کے طلبہ و طالبات کو کورونا وبا کے باعث اگلی کلاسوں میں پروموٹ کیے جانے کے اعلانات بھی کیے جاچکے ہیںجبکہ رزاق آباد بیج نمبر 48 کے افسران کو بھی پاس آؤٹ کردیا گیا لیکن چھے ماہ کے کورس پر گئے بیج نمبر 107 پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد اور اندرون سندھ کے ٹریننگ سینٹرز کے جوانوں کو آٹھ ماہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود پاس آؤٹ نہ کیا جاسکا ہے۔ ٹریننگ پر گئے متاثرہ افسران و اہلکاروں نے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ انہیں بھی پاس آؤٹ کیا جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کو آٹھ ماہ کا عرصہ گزرجانے اور پاس آؤٹ نہ کیے جانے کے باعث متاثرہ افسران و اہلکاروں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔