پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا

246

راولپنڈی( آئی این پی) پاکستان نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 700 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کنٹرول لائن پر کنزالوان سیکٹر سے داخل ہوا جسے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔خیال رہے کہ 27 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔