گودار پورٹ سے افغانستان کیلیے ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز

660

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گوادرپورٹ سےافغانستان کوٹرانزٹ ٹریڈکی باقاعدہ شروعات ہوگئی۔

گودار پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے آغازپر مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ  سمندری راستےسے پاکستان سےتجارت کےنئےدورکاآغازہوگیا، گوادرپورٹ سےافغانستان کوٹرانزٹ ٹریڈکی باقاعدہ شروعات ہوچکی ہے۔

مشیرتجارت نے بتایا کہ  افغانستان کیلئے16ہزارمیٹرک ٹن یوریاکھادلےکربحری جہازگوادرپہنچ گیا، پہلی بار کھاد کو مقامی سطح پر بیگ میں پیک کیا جائے گا اور  پہلی بار کھاد کسی بیرونی پورٹ سے بیک ہو کر نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کھاد پیک کر کے ٹرکوں کے ذریعےگوادر سے افغانستان بھیجا جائے گا، کھاد اتارنے،پیکنگ اورٹرکوں پرلوڈنگ سےمقامی افرادکوروزگارملےگا اور  صرف مقامی افرادکوروزگاردینے سےمتعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔