شام پر پابندیوں میں توسیع

476

دمشق: یورپی یونین کونسل نے شام میں اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں پر پابندیاں بڑھاتے ہوئے یکم جون 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔

یورپی یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسد انتظامیہ شام میں شہریوں پر مظالم کررہی ہے اور ان کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں میں شامل ہے اس لیے شام پتر عائد کی گئی پابندیوں کی معیاد کو بڑھا دیا گیا ہے ۔

اعلامیے کے مطابق یورپی یونین کونسل  نے 273 افراد پر سیر وسیاحت کی پابندی سمیت مالی اثاثوں کو بھی منجمد کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین  شام کے 70 اداروں پرپہلے ہی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔