ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق: تعداد 1,317 ہوگئیں

418

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 64 ہزار 28 جبکہ 1,317 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 25,309 پنجاب میں 22,964 ،بلوچستان میں  3,928 خیبر پختونخواہ 8,842، گلگت بلتستان میں 658 ، اسلام آباد میں 2.100 اور آزاد کشمیر میں  227 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 396، پنجاب میں 410 ، خیبرپختونخوا میں 432، بلوچستان میں 43، اسلام آباد 22، گلگت بلتستان 09 اور آزاد کشمیر 05 اموات ہوئیں جبکہ 22 ہزار 305 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں جبکہ ملک میںٕ کورونا سے بیمار 496 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 5 لاکھ  20  ہزار 17  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار 931  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2,636 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 57 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 59 لاکھ  9  ہزار 677 افراد متاثر، 3 لاکھ 62 ہزار 102 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 25 لاکھ 83  ہزار 4 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔