نوابشاہ،پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

122

نوابشاہ(رپورٹ کاشف رضا )ٹرانسپورٹ فیڈریشن شہید بینظیر آباد کے رہنماو¿ں کی جانب سے سندھ میں ٹرانسپورٹ شروع کرنے کےلیے صوفی محمد سلیم، محمد یار، شاہ نواز ودیگر کی قیادت میں نواب شاہ پریس کلب کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کی سواری کو ڈھائی ماہ سے بند کیا ہوا ہے اور امیروں کے سواری ٹریناور طیاروں کو کھول دیا گیا ہے۔ ٹیکسیاں بھی چل رہی ہیںجوکہ 15000 ہزار روپے کرایہ غریبوں سے وصول کر رہے ہیں جس میں 7 لوگوں کو سوار کیا جاتا ہے۔ ڈھائی ماہ سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور ٹرانسپورٹ سے منسلک ہزاروں کی تعداد میں مزدور فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹرانسپورٹرز اور ملازمین پریشان ہیں اسی طرح عوام بھی پریشان ہیں لوگ عید کرنے اپنے گھروں کو بھی نہیں جا سکے تمام شاپنگ مال اور مارکیٹیں کھل گئی ہیں اس طرح ہمیں بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر مکملعمل کیا جائے گا، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کے دوسروں صوبوں کی طرح سندھ بھر میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ دو وقت کی روٹی کما سکیں اور اپنے بچوں کا گذر بسر کرسکیں۔