پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان غالب رہا

168

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید الفطر کی تعطیلات کے بعد شروع ہونیوالے کاروبارہ ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 141.19پوائنٹس کی کمی سے33695.42پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 48.35فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو19 ارب 83کروڑ66لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 32.28فیصد کم زائدرہا۔ایک ہفتے پر مشتمل عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ روزکاروبار بحال ہوا تو ابتداء سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا اور شیئرز فروخت کو ترجیع دی جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33598پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری آنے سے 33600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 141.19پوائنٹس کی کمی سے33695.42پوائنٹس ہو گیا۔