الخدمت لانڈھی کے تحت بچوں میں عید تحائف تقسیم

210

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی لانڈھی شرقی اور الخدمت کے تحت موٹرسائیکل کی ورکشاپس ، کارخانوں اور دکانوں میں کام کرنے والے کم عمر بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔عیدتحائف ملنے پربچوںنے خوشی کا اظہار کیا ۔ناظم جماعت اسلامی لانڈھی شرقی کے ناظم مرزا نعمان بیگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت معاشرے کے مفلوک الحال افراد کے لیے کام کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب مسکین اور نادار افراد کی نگہداشت ہم سب کی ذمے داری ہے ۔