’’ہم عوام پاکستان‘‘کے نام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل

291

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے’’ہم عوام پاکستان‘‘کے نام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل دے دی گئی۔پارٹی کے چیئرمین طاہر عزیز نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو سوائے پریشانیوں کے کچھ نہیں دیا۔ آج تعلیم بہتر ہے، نہ صحت کی سہولیات میسر۔انہوںنے کہا کہ ایک ماہ میںلائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔