جرمن طیارہ اٹلی کی فضائی حدود سے واپس آگیا

676

برلن : جرمن طیارے کو اٹلی کے اولبیا ائیرپورٹ پر اترنا تھا تاہم کوروناوائرس وبا کے باعث ہوائی اڈہ بند تھا جسکے نتیجے میں طیارے کو واپس جرمنی آنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 مئی کو اٹلی کی وزارت انفراسٹرکچر اینڈ ٹرانسپورٹیشن نے اولبیا ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس فیصلے کو اسی دن سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسترد کردیا تھا۔

جرمن طیارہ جب اٹلی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو کپتان کو بتایا گیا کہ ہوائی اڈے کو کوروناوائرس کی وبا سے بچائو کے تحت مزید 2 جون تک بند کردیا گیا ہے۔

طیارہ ای ڈبلیو 9844 نے جرمنی کے شہر سلڈورف سے اٹلی کیلئے اڑان بھری تھی۔ جہاز میں روانہ ہونے والی پرواز نے اٹلی جانے کیلئے ایئر پورٹ سے اڑان بھری، ایئر بس اے 320 مسافر سوار تھے۔ طیارہ جب 4 گھنٹے اور دس منٹ کے سفر کے بعد اٹلی پہنچا تو ائیرپورٹ بند تھا جسکے باعث طیارے کو واپس جرمنی آنا پڑا۔