طیارہ حادثہ سمیت ماضی کے حادثات بھی منظر عام پر لائیں گے، عمران خان

422

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثہ سمیت ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے گی، طیارہ حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری کرکے حقائق منظرعام پر لائیں گے۔

عمران خان نے کہاکہ جن کے گھر یا املاک طیارہ حادثے سے متاثر ہوئے ہیں ان کیلئے بھی پیکج تیار کیا جائےگا،شہید ہونے والے مسافروں کے خاندانوں کو ہرممکنہ سہولت اور معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت افسوس ناک واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو طیارے حادثے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے سے بھی آگاہ کیا گیا۔