بجلی قیمتوں میں کمی اولین ترجیح ہے، جنرل عاصم سلیم باجوہ

155

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 874 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، یہ ہائیڈل پاور پروجیکٹ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے بغیر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ دریائے کنہار میں 9 1.963 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے 4250 لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔