معیشت کی بحالی کے لیے تاجروں کومراعاتی پیکیج دیاجائے،زاہد اعوان

137

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف تاجر رہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معیشت کی کامیابی کا دارومدار محفوظ اور خوشگوار کاروباری سرگرمیوں پر منحصر ہوتا ہے، کامیاب معیشت ہی مملکت کے استحکام اور بقاء کی ضامن ہواکرتی ہے اور تاجر کا کردارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔زرعی ملک ہونے کی وجہ سے زرعی پیدا وار پاکستان کی معیشت کا سب سے اہم جز ہے۔تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے زاہد اعوان نے کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر میں فروٹس کی ایکسپورٹ کروڑوں ڈالر کماتا ہے جبکہ صرف آم کے سیزن میں ایک کھرب سے زائد کا کاروبار ہوتا ہے لیکن حکومت کی عدم توجہی اور کورونا وائرس کی وجہ سے امسال زرعی اجناس کے تاجروں کو اربوں روپے کے نقصان کاسامنا ہے۔پاکستان کی کمزور معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے گھٹنوں پر آچکی ہے اور اگر صورتحال برقرار رہی تو بہت جلد زمین بوس ہوجائے گی۔