طیارہ حادثہ: 3 زخمی ملازمائوں کو 5 ، 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور مشیر برائے وزارت بحری امور محمود مولوی کا طیارہ حادثے میں متاثر ہونے والی تینوں گھریلو ملازماؤں کو 5،5 لاکھ روپے دینے کا اعلان۔ پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ برنس وارڈ کا دورہ کیا تھا اور واقعے میں زخمی ہونے والی گھریلو ملازماؤں کی عیادت کی تھی، متاثرہ لڑکیاں ماڈل کالونی میں گھروں میں کام کرتی تھیں۔12 سالہ بچی کا چہرہ 30فیصد متاثر ہوا ہے اس بچی کے تعلیمی اخراجات خود اٹھاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسری لڑکی 57فیصد جبکہ تیسری لڑکی 40فیصد جھلسی ہے ۔تینوں لڑکیوں کو 5-5 لاکھ روپے دیے جائینگے ۔ پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والی گھریلو ملازماؤں سے ہر ممکن تعاون کریں گے ، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔