کورونا وائرس: این ڈی ایم اے نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا

460

این ڈی ایم اے نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریوں کو کورونا سے متعلق مراسلہ جاری کردیا ہے۔         

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے صوبوں کو کورونا مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کو دی جانے والے سہولیات کی رپورٹ این ڈی ایم اے کو ارسال کی جائے۔

مراسلے میں اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور لیبارٹریوں میں کورونا کے مریضوں کو مناسب سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گٗی ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت نامے میں قرنطینہ مراکز اوراسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے طبی سہولیات اور اسپتالوں میں ماحول اور فرش کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔