عراق : داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار

631

دہشت گرد تنظیم داعش کےاہم کمانڈر عبدالنصیر قردیش کو عراق کی سپیشل فورسز نے خفیہ انٹیلی جنس کی معاونت سے گرفتار کرلیا۔

مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق عبدالنصیر قردیش کو داعش کا سربراہ کے طور پر جانا جاتا تھا۔ قردیش داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کے بعد چند اہم ترین کمانڈرز میں سے ایک تھا جبکہ قردیش داعش کے کمشنز کا سربراہ بھی رہ چکا ہے۔

عبدالنصیر قردیش کی گرفتاری سے متعلق معلومات کو فی الحال مخفی رکھا گیا ہے جس سے معلوم ہو کہ گرفتاری کب اور کہاں عمل میں آئی ۔

واضح رہے کہ عبدالنصیر قردیش نے عراق کے سابق صدر صدام حسین کے دور میں عراقی فوج میں خدمات انجام دی تھیں ۔

امریکی افواج کا عراق پر حملہ کرنے کے دوران قردیش قید کردئیے گئے جسکے بعد آزاد ہوکر انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔