کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

517

اسلام آباد: کراچی میں قومی ایئر لائن کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی مکمل تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 رکنی کمیٹی وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایئر کموڈور عثمان غنی کریں گے۔

کمیٹی کے اراکین میں ونگ کمانڈر ملک عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی شامل ہوں گے۔

کمیٹی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر حکومت کو پیش کرے گی جبکہ جامع رپورٹ آئندہ ایک ماہ میں مکمل کر کے پیش کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن کیبنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔