سلیم ملک کی دھمکی کام کر گئی، بورڈ نے سوال نامہ بھیج دیا

826

سابق کپتان سلیم ملک کی دھمکی کام کر گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان کو سوال نامہ بھیج دیا۔

فکسنگ ایشو اچھالنے کے بعد پی سی سی سے رابطے پر سلیم ملک نےدھمکی دی تھی کہ باربار رابطے کے باوجود پی سی بی کی طرف سے کوئی جواب نہیں مل رہا اگر پی سی بی نے انصاف نہ دیا تو میرے پاس آئی سی سی میں جانے کا راستہ کھلا ہے۔ اگر بورڈ انصاف نہیں دیتا تو میں سب کچھ سامنے لاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی کسی کا نام لیا ہےمیں شروع سے کہتا آرہا ہوں کہ جسٹس قیوم کی رپورٹ پڑھیں اب لوگوں نے یہ رپورٹ پڑھی ہے تو سمجھ آئی ہے۔

سابق کپتان کی وراننگ پر پی سی بی متحرک ہوگیا اور ایک سوال نامہ سلیم ملک کو بھیجا گیا ہے، سابق کپتان نے ان کے کیریئر میں ہوئے میچ فکسنگ سے متعلق سوالات پوچھے گئے ہیں۔

سلیم ملک سوالوں کا تحریری جواب پی سی بی کو جمع کروائیں گے جس کی روشنی میں بورڈ ان سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گا۔

سلیم ملک شکوہ کرچکے ہیں بیٹے شافع ملک کو اچھی کارکردگی کے باوجود میری وجہ سے نشانہ بنا کر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، میرے بارے میں پی سی بی کے پاس کچھ تھا تو میں 8 سال کیس لڑا ہوں عدالت میں پیش کرتے۔

سلیم ملک نے واضح کیا کہ کرکٹ کے دروازے بند ہونے کے بعد کاروبار کرکے بڑی اچھی زندگی گزار رہا ہوں۔ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں شاید سلیکٹر یا ٹیم کی کوچنگ کی طرف آنا چاہتا ہوں، ایسا نہیں۔ میں اکیڈمی کی سطح پر نوجوان کرکٹرز کی کوچنگ کرکے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔