کورونا وبا کے خلاف مشترکہ عالمی رد عمل ہونا چاہیے ، وزیر اعظم

478

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کورونا وبا کے خلاف مشترکہ عالمی رد عمل ہونا چاہیے ،جی 20 ممالک نے غریب ملکوں کیلئے  قرضوں میں رعایت کی پالیسی کا اعلان کیا ہے ، پاکستان جیسے ممالک عالمی قرضوں کی وجہ سے صحت پر زیادہ خرچ نہیں کرپارہے۔

عالمی اقتصادی فورم کووڈ ایکشن پلیٹ فارم سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں حالات کو متوازن رکھنے کیلئے قومی نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹرقائم کیا، ہم نے نہایت مشکل اصلاحات کے بعد جاری کھاتوں کا خسارہ کم کیا۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے باعث تمام دنیا کو  چیلنجز کا سامنا ہے ، کورونا کے باعث دنیا بھر میں ایکسپورٹ کم ہوئیں، آئل قیمتیں کریش ہوئیں، رواں سال ہمارے ملک کیلئے  بہت ہی مشکل ثابت ہورہا ہے، ہماری حکومت نےغریب مزدوروں کیلئے احساس کیش پروگرام شروع کیا، جس کی وجہ سے اب تک ایک کروڑخاندانوں  کی مالی اعانت کرچکے ہیں ،کیش پروگرام اس مسئلے کا قلیل المعیاد حل ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہکورونا کے سبب ڈھائی کروڑ مزدور بےروزگار ہوگئے،پاکستان میں ڈھائی کروڑمزدور روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں، کورونا کے سبب یہ ڈھائی کروڑ مزدور بےروزگار ہوگئے،کروڑوں لوگوں کو بھوک سےبچانے کیلئے ہمیں اپنی معیشت کو کھولنا ہوگا۔