کورونا کے علاج کیلیے کوریا کی تیار کردہ دوا زیادہ موثر

522

چیانگی: حکچھ عرصہ قبل کوروناوائرس کے سے بچائو کیلئے تیار کی جانے والی اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کو موثر کہا گیا تھا تاہم اب کوریا میں ریمڈیسیور سے زیادہ موثر دوا تیار کرلی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اس دوا کا نام نیفاموسٹیٹ (Nafamostat) ہے جسے انسٹی ٹیوٹ پاسچر کوریا کے ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا ہے جو (پینکریاز) کے کینسر کے علاج میں مستعمل ہے۔
نیفاموسٹیٹ قوی اینٹی وائرل دوا ہے اور تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ کوروناوائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی ان 24 ادویات میں سب سے زیادہ مؤثر ہے۔
انسٹی ٹیوٹ پاسچر کوریا کی زونوٹک وائرس لیب کے ڈائریکٹر کم سیونگ ٹیک کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس انسانی پھیپڑوں میں داخل ہوکر اسکے خلیوں کو متاثر کرتا ہے جو بیماری کا سبب بنتا ہے اس لئیے ہم نے نیفاموسٹیٹ کی تیاری سے پہلے انسانی پھیپھڑوں کے سیل کلچرز پر کافی تجربہ کیا ہے۔
کورین منسٹری آف فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی نے دوا کو کلینکل ٹرائلز کیلئے منظوری دے دی ہے جبکہ ملک کے 10 ہسپتالوں میں کروناوائرس کے مریضوں پر اس دوا کا آزمایا بھی جائے گا۔