کے یو جے دستور صحافیوں کے لیے متحرک عید پیکج متعارف کرادیا

537

کراچی ( رپورٹ: منیر عقیل انصاری ) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نےصحافیوں کی فلاح وبہبود پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغازکرتے ہوئے صحافیوں کو میٹرو سے شاپنگ کے لیے 3ہزار روپے مالیت کا کارڈ جاری کردیا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور اس مرتبہ کورونا وائرس کی پریشان کن صورتحال کی باعث اپنا روایتی افطار ڈنر نہیں کر سکی تاہم اپنے ممبران کی فلاح وبہبود کا کام جاری رکھا اس حوالے سے کے یو جے دستور نے فلاح وبہبود پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا اور دوسرے  کا آغاز کر دیا ہے جس میں ضرورتمندوں اور حقدار صحافیوں کو میٹرو سے شاپنگ کے لیے 3ہزار روپے مالیت کا کارڈ بھی دیا جائے گا۔

کے یو جے دستور نے اپنےمعزز ممبران کی قیمتی آراء کی روشنی میں افطار ڈنر فنڈ کو اپنے ممبران،صحافیوں،فوٹو گرافرز و کیمرہ مینوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود پروگرام کے لئیے مختص کرنے کا فیصلہ کیاہے، جس کے تحت کی فوڈ سپورٹ پروگرام کمیٹی نے صدر ریاض احمد ساگر اور سیکریٹری محمد عارف خان کی رہنمائی میں فوڈ سپورٹ پروگرام کا اب  دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے تاکہ رمضان المبارک میں اپنے مشکل میں گھرے  صحافیوں و میڈیا ورکرز  کی مدد کی جا سکے۔

پہلے مرحلے میں کے یو جے دستور نے بلا تفریق تقریباً پانچ سو سے زائد راشن بیگز تقسیم کئے  الحمدللّٰہ راشن کا بندوبست کے یو جے دستور نے اپنے ڈونرز کے تعاون سے  کیا  جبکہ اس مد میں آنے والے کچھ نقد عطیات بھی موجود ہیں۔

کے یو جے دستور کےدوسرے مرحلے میں  ترجیح کے یو جے دستور اور کراچی پریس کلب کے ممبران ہوں گے جس  میں ڈونرز کے تعاون  سے راشن کے ساتھ ساتھ میٹرو اسٹور سے شاپنگ کے لئے تین ہزار روپے مالیت کے پری پیڈ کارڈز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

کے یو جے دستور صحافیوں کے فلاح وبہبود کے لئیے تعاون کرنے والے اپنے تمام ڈونرز کی تہہ دل سے مشکور ہے اور انکے لئیے دعا گو ہے جبکہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے اپنے عہدیداروں،ذمہ داروں اور ممبران کی بھی تہہ دل سے مشکور ہے کہ انہوں کورونا وائرس کے خطرناک و نامساعد حالات اور رمضان المبارک میں حقداروں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے گھروں تک ان کا حق پہنچایا اور اس سلسلے کو اب تک جاری رکھا ہوا ہے۔