وزیراعلیٰ پنجاب شوگر انکوائری کمیشن کے سامنے پیش

526

اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوگر اسکینڈل پر قائم انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہو کر خفیہ طور پر بیان ریکارڈ کرادیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگر اسکینڈل کے معاملے پر عثمان بزدار اک بیان خفیہ طور پر ریکارڈ کیا گیااور عثمان بزدار کو ایف آئی اے کے مرکزی گیٹ کی بجائے عقبی گیٹ سے ایف آئی اے ہیڈاکورارٹر پہنچایا گیا۔

ایف آئی اے انتظامیہ نے عثمان بزدار کی آمد کو میڈیا سے مکمل طور پر خفیہ رکھنے کی بھر پور کوشش کی،ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء  کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے عثمان بزدار سے متعدد سوالات بھی کئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی پر دی گئی سبسڈی اور محکمہ خوراک میں سیکریٹریوں اور دیگر افسران کی تبدیلیوں سے متعلق بھی سوالات کئے گئے، جس پر وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیشن کو چینی پر دی گئی سبسڈی کے فیصلے کے پس منظر سے آگاہ کیا، وزیراعلی نے بعض دیگر سوالات کے جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کی۔