عمران خان نااہل، کوروناکے ساتھ وہ بھی رخصت ہوسکتے ہیں،لیاقت بلوچ

757

اسلام آباد: نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام مسائل کی وجہ عمران خان ہیں، کورونا کے ساتھ وہ بھی جلدرخصت ہوسکتے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ  لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی لیکن وزیراعظم اوران کی ٹیم کی نااہلی کی وجہ سے لا ک ڈاﺅن موثرنہیں ہوسکا۔تبدیلی کا نعرہ زمین بوس ہوچکا، ملک بدترین بحرانی کیفیت میں ہے ایسے حالات میں بھی تحریک انصاف کے وزرا ءفتنہ وفساد، صوبوں اورقوم کوتقسیم کرنے سے بازنہیں آرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے کوروناکے بدترین حالات سے نکلنے کے لیے متفقہ پالیسی کی ضرورت تھی لیکن حکومتی وزرا ءنے اجلاس کے آغازمیں ہی اتفاق رائے اوراتحاد کو سبوتاژ کردیا، حکومت کوبلدیاتی انتخابات سے فرارنہیں ہونے دیں گے۔

لیاقت بلوچ  کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاﺅن میں نقصانات سے ظاہر ہوگیاہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام ہوتا تو عوام کو سہارا ملتا۔ کو رونا لاک ڈاﺅن پر حکومت کی کوئی متفقہ قومی پایسی نہیں۔ کنفیوژن کی وجہ سے حیرانگی، بے بسی اور افراتفری پھیل رہی ہے۔