فوج کورونا سے بچاؤ کیلیے اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، آرمی چیف

177

کوہاٹ(خبر ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کورونا وباء سے بچاؤ کیلیے دیگراداروں سے تعاون کرتی رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئیایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکورٹی کی حالیہ صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کوروناسے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا اور آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے پر افسران اور جوانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی۔ کورونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری بھی دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔