ترک ڈرامے کی ڈبنگ اور پی ٹی وی کی بدحالی  

2030

کراچی: وزیراعظم کی خواہش پر پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) سے نشر ہونے والے ترک ڈرامے “ارطغرل غازی”کی ڈبنگ  نے ناظرین کو مایوس کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ترکی سمیت دنیا کے 57 ممالک میں کامیاب رہنے والا ترک ڈرامہ سیریل پاکستانی حکومتی سرپرستی  میں بدحالی کی جانب گامزن دیکھائی  دے رہا ہے ،پی ٹی وی سے نشر ہونے والے ارطغرل غازی کی ڈراما سیریز میں جہاں الفاظ کو ہی حذف کرلیا گیا ہے وہیں یہ بات زیر گردش ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ پہلے درلش اتغرل کی ڈبنگ خود کررہی تھی پھر اچانک بغیر کسی وجہ آؤٹ سورس کردیا گیا  تھا۔

مزید پڑھئیے: درلش ارتغرل نے کامیاب ڈراموں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

پی ٹی وی کے پاس ریاست کے تمام وسائل موجود ہونے کے باوجود ترک گیمز آف تھرون کے نام سے مشہور سیریز (ارطغرل غازی) کو  پاکستان میں عوامی مقبولیت حاصل نہیں ہوپارہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ناقص ڈبنگ اور پکچر کوالٹی ہے ۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اقساط کو دیکھا جائے تو اس سے کہیں بہتر پہلے سیزن کی ڈبنگ نجی ٹی وی چینل کرچکا ہے جبکہ ڈبنگ کے دوران صلیبیوں یعنی (ٹیمپلرز) کے ذکر  کوسرےسے  ہی غائب کردیا گیا ہے اور غیر ضروری ایڈیٹنگ سے اسٹوری کو دشوار بنایا گیا ہے۔

Image result for Dirilis Ertugrul

ڈبنگ کے دوران عوام کی سب سے شکایت یہ ہے کہ کسی بھی کردار کی آواز اس سے نہیں ملتی ہے، آوازوں میں احساسات کی شدید کمی ہے جبکہ جملوں کی ادائیگی میں بھی کوئی خوبی نہیں جس سے عوام محظوظ ہوسکیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارطغرل غازی کی ڈبنگ کا ٹھیکہ جے پروڈکشنز نامی کمپنی جبکہ پروموشن کو کیو لنکس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں ۔

https://www.facebook.com/QLinksPostProductions/

Image may contain: 5 people, text

ترک ڈرامے نےجہاں دنیا میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا وہیں پی ٹی وی کےپاس شاندار موقع تھا کہ ارطغرل غازی کی درست انداز میں مارکیٹنگ کرکے نوجوان نسل کو تیار کرتا البتہ پی ٹی وی خود تقسیم نظر آتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی ویژن نے  90 کی دہائی کے بعد سے پی ٹی وی پرایسا کوئی ڈرامہ یا سیریز نشر نہیں کی جاسکی ہے جس نے عوامی جذبات کی ترجمانی ہو۔