درلش ارتغرل نے کامیاب ڈراموں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

1574

استنبول : درلش ارتغرل نے ترکی سمیت دنیا بھر میں کامیاب ڈراموں کی کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

انٹر پریس میڈیا سروسز  کی ایک تحقیق کےمطابق ترکش ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کے منازل طے کررہی ہے وہیں لگ بھگ 100 سے زائدممالک میں ترکش ڈرامے دیکھے جارہےہیں اورترکی میں  انکی آمدنی 500 ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

Image result for Dirilis Ertugrul

تحقیقی کے مطابق دنیا بھر میں ترکی کے ڈرامے دیکھنے کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ خود امریکہ میں حالیہ برسوں کے دوران  خاص طور پر ترکی سوپ اوپیرا ڈرامے دیکھے جارہے ہیں جو ان ممالک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے15 ڈراموں میں بھی  شامل ہیں  جبکہ ڈراموں کیلئے ترکی ان لوگوں کی ذہن سازی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

Image result for Dirilis Ertugrul

ترکی نے برازیل اور میکسیکو جیسے ممالک کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے ڈرامے کبھی بہت مشہور تھے لیکن اب  لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں تاہم ان ممالک کے افراد ترکش ڈراموں کی طرف مائل ہورہےہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی ترکش ڈراموں کو پسند کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں  جبکہ ترک ڈرامہ انڈرسٹری کا نیا ہدف چین، جاپان اور ہندوستان ہیں۔

دوسری جانب ترک ڈراموں کے حوالےسے اب تک 10 ہزار 672 خبریں ترک ڈراموں کے حوالے سے شائع ہوئی ہیں۔

Image result for Dirilis Ertugrul

اولو ٹی وی کی تحقیق کے مطابق دنیا میں سب زیادہ دیکھےجانے والا ڈرامہ مہتشم یوزیل تھاجو 16 ویں صدی کے عثمانی سلطان سلیمان کی قانونی زندگی کے گرد بنایا گیا تھا جبکہ درلش ارتغرل نے 2019 میں اس ڈرامے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرلیا  ہےجو دنیا بھر میں 177 ممالک میں دیکھاجاچکا ہے۔

Image result for Dirilis Ertugrul

دنیا میں سب سے دیکھے جانے والے ڈراموں درلش ارتغرل کے تسلسل میں آنے والی ٹی وی سیریز کورولس عثمان 6 نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ درلش ارتغرل ترکی مین سب سے زیادہ منافع کمانے والی ٹی وی سیریزہے۔