سابق آئی جی سندھ کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن متحرک

517

کراچی: اینٹی کرپشن نے سابق آئی جی کلیم امام سمیت 37 پولیس افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سابق آئی جی سندھ کلیم امام  سمیت 37 دیگر افسران پر  3 ارب کی کرپشن میں ملوث ہونے کی تحقیقات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے چیف سیکٹری سے اوپن انکوئری کی اجازت طلب کر لی۔

ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ  سابق ائی جی کلیم امام اور 37 پولیس افسران ترقیاتی کاموں میں خورد برد میں ملوث ہیں ،کلیم امام پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ 55 کروڑ سالانہ کا بجٹ صرف دفاتر کی مرمت میں خرچ کیے گئے جبکہ پولیس افسران نے بکتر بندگاڑیوں اور پولیس موبائل پر  4 کروڑ سے زائد کی رقم قومی خزانہ سے خرچ کی۔

دوسری جانب میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے 5 ضلعی ایس ایس پیز کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ انھوں نے سابق ائی جی کے ساتھ خوردبرد میں شریک ہیں۔