وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں3 ارب سے زائد رقم جمع

145

اسلام آباد ( آن لائن )سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تازہ اعداد و شمارجاری کرتے ہو ئے کہا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ہیں۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہو ںنے کہا کہ اس عظیم مقصد کے لیے امداد دینے والوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم مل کر ہی اس مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ عوام کی جا نب سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں ابھی تک 3ارب روپے سے زائد جمع ہو چکے ہیں ۔