سعودی عرب میں پھنسے250 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی

151

لاہور (آن لائن) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی پہلی پروازکورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں پھنسے 250 پاکستانی شہریوں کو لے کر جدہ سے لاہور پہنچی ۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسافروں کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچتے ہی ان کی ا سکریننگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد قرنطینہ سینٹر میں بھجوا دیا۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پروازیں بند ہونے کی وجہ ہزاروں پاکستانی ایک ماہ سے زائد عرصہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ محصور پاکستانیوں میں عمرہ زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔