ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 15,759: اموات 346 ہوگئیں

420

 پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 759 جبکہ 346 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 5,695 ،پنجاب میں 6,061 ،بلوچستان میں 978 ،خیبر پختونخواہ 2,313 ،گلگت بلتستان میں 333 ، اسلام آباد میں 313 اورآزاد کشمیر میں 66 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 100، پنجاب میں 103  ، خیبرپختونخوا میں 122، بلوچستان میں 14، اسلام آباد 04 گلگت بلتستان میں 03 اموات ہوئیں جبکہ 4 ہزار 52  افراد موذی مرض سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 249 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 874 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 19 اموات ہوئیں۔

ملک بھرمیں اب تک 1 لاکھ 74 ہزار 160  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم پاکستان میں 16 فیصد مریضوں میں کورونا بیرون ملک سے آئے افراد کے ذریعے منتقل ہوا جبکہ 84 فیصد مریضوں میں  کورونا مقامی طور پر منتقل ہوا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 32 لاکھ 20 ہزار 830  افراد متاثر، 2 لاکھ 28 ہزار 239 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 10 لاکھ 983   ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔