معیشت کی بحالی میں جلد بازی نہیں کریں گے، کینیڈین وزیراعظم

479

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے فشنگ انڈسٹری کے لیے44 ملین امریکی ڈالر سے زائد امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین حکومت معیشت کی براہ راست سپورٹ کے لیے پہلے ہی 150 ارب ڈالرکا اعلان کرچکی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ جب تک یقین نہ ہوجائے کہ کورونا پر قابو پالیں گے،کاروبارنہیں کھولیں گے اور معیشت کی بحالی کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 2 ہزار 465 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 45 ہزار 354 افراد متاثر ہیں۔