گٹر کا ڈھکن چرانے پر موت کی سزا

676

بیجنگ: چین میں گٹر کا ڈھکن چرانے کی پاداش میں سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادار ےکے مطابق چین میں سپریم پیپلز کورٹ، عدلیہ کونسل اور وزارت برائے عوامی تحفظ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ گٹر کے ڈھکنوں کو توڑنے والے یا پھر چوری کرنے والاشخص عوامی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، اس لیے مجرم کو سخت سزا بشمول سزائےموت کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Open manholes can pose a significant threat to vehicles and pedestrians, and officials argue that anyone who steals a cover is knowingly risking the lives of others

مراسلے میں مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ گٹر کے ڈھکنے ہٹانے والے کوسخت سزا دینے کی اتنی ہی تاویل کافی ہےکہ ایک جانب تو وہ ٹرانسپورٹ میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو دوسری جانب عوام کی جانوں کو بھی خطرات سے دوچار کرتا ہے۔ اسی لیے ان دونوں جرائم کو شامل کیا جائے تو یہ موت کی سزا دینے کیلئے  کافی ہے۔

Chinese courts can now charge people who steal manhole covers with the death penalty. Pictured: A road worker peers into a manhole cover in China to speak to his colleague while repairing cables as the roads lie empty in Beijing's central business district

دوسری جانب یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ مین ہول کھلا رہے تو یہ کار اور ٹرام کو تباہ کرنے یا الٹانے کیلئے  کافی ہوتا ہے۔

چائنا ڈیلی کے مطابق 2017 سے 2019 کے درمیان مین ہول چرانے یا ہٹانے کی وجہ سے 70 افراد یا تو ہلاک ہوئے یا پھر زخمی ہوئے۔ چین میں مین ہول کے ڈھکن چراکر یا تو کباڑیوں کو بیچے جاتے ہیں یا پھر ڈرائیور حضرات اپنی گاڑی دھونے کیلئے ڈھکن ہٹاتے ہیں ۔