وزیر اعظم ہاؤس بھکاریوں کا گڑھ بن گیا ہے،مولا بخش

424

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سازشوں اور بھکاریوں کا گڑھ بن گیا ہے، تحریک انصاف کے سمجھدار لوگ عمران خان کو چھٹی پر گھر بھیجیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خان صاحب اب قوم پر رحم کریں اور چھٹی پر جائیں تاکہ قوم یکسو ہوکروباکا مقابلہ کرسکے، وزیرا عظم ہاؤس میں اس وقت سازش اور بھیک مانگنے کی منصوبہ بندی کے سوا کچھ نہیں ہورہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کے دیرینہ ساتھی جاوید میانداد نے درست کہا کہ انہیں مانگنے کے سوا کچھ نہیں آتا، وزیر اعظم کے جائز، ناجائزترجمان ہروقت لاک ڈاؤن کے خلاف بول رہے ہوتے ہیں ، سندھ میں قیامت خیز گرمی میں لاک ڈاؤن میں لوڈ شیڈنگ بھی وفاقی حکومت کی سازش ہے، انسانی حقوق کمیشن نے بھی وفاقی حکومت کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔