امریکی صدر نے امیگریشن روکنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے

429

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن روکنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں عارضی طور پر امیگریشن روکنے کے حکم نامے پر دستخط  کرتے ہوئے پریس کانفرس میں کہا کہ امگریشن پر پابندی عالمی وبا کورونا سے پیدا ہونے ہونے والے بحران کی وجہ سے کیا اور یہ اقدام امریکیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ لاک ڈائون کے بعد معیشت کی بحالی پر بے روزگار امریکیوں کوملازمت حاصل کرنے میں  مدد ملے گی اس لیے اس حکم کا اطلاق صرف ان افراد پر ہوگا جو مستقل رہائش کے خواہاں ہیں یا بھر گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم صحت کے شعبے میں  کام کرنے والے گرین کارڈ درخواست گزاروں کے لیے چھوٹ دی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ عارضی بنیادوں پر آنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ایگزیگٹو آرڈر کے تحت امیگریشن 60 روز کے لیے معطل کی گئی ہے تاہم اس میں اضافہ یا تبدیلی معاشی حالات دیکھ کر کریں گے۔