اورنگی میں بھی جماعت اسلامی نے سستی روٹی پروجیکٹ کا آغاز کردیا

1104

کراچی : جماعت اسلامی نے الخدمت کے تحت اورنگی ٹاؤن میں تندوروں کا قیام کیا ،جہاں عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لیے صرف پانچ روپے میں سستی روٹی دی جارہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نےاورنگی ٹاؤن میں سستی روٹی پروجیکٹ کے تندرو کا دورہ کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت کے پاس اربوں روپے کی امداد ہے،لیکن مستحقین تک امداد پہنچانے کا کوئی میکینزم موجود ہی نہیں ہے، فلاحی تنظیمیں کسی حد تک ہی عوام کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر کارکنان کورونا ریلیف ورک سرانجام دے رہے ہے،جماعت اسلامی کے کارکنان رضاکارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ الخدمت نے شہر کے مختلف علاقوں میں  تندور قائم کئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے  جماعت اسلامی اور الخدمت نے اورنگی میں اسلام چوک اور گلشن بہار میں سستا تندور لگایا گیا ہے، الخدمت تندور سے سفید پوش  لوگ سستی روٹی حاصل کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت کے رضاکار اس مشکل وقت میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستحق افراد کیلئے کھانا تیار کرکے گھرپہنچارہی ہے،جماعت اسلامی کے کارکنان ملک بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں  مصروف ہیں،یہ کام حکومت کے کرنے کا ہے۔