بدین، حسنین مرزا کا احساس کفالت کیش مراکز کا دورہ

175

بدین (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری وفاقی وزیر کی ہدایت پر کیش سینٹر کی تعداد میں اضافہ جی ڈی اے اور پی پی پی رہنماؤں کے علاوہ ڈی سی بدین کا کیش سینٹروں کا دورہ۔ وفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام میں ضلع بدین کی 5 تحصیلوں بدین ماتلی تلہار ٹنڈو باگو اور گولارچی میں قائم ایمرجنسی کیش سینٹرز پر فی کس بارہ ہزار روپے مستحقین میں رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے لاک ڈائون کے ہزاروں متاثرین ضرورت مندوں کی احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں رقم وصول کرنے کے لیے ایس ایم ایس پر رجسٹریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، بدین سے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب نے کیش سینٹروں پر رقم وصول کرنے والی خواتین کے رش اور سماجی فاصلہ کو نظرانداز کرنے کی شکایت پر ڈی سی بدین سے رابطہ کر کہ کیش ایمرجنسی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت پر ضلع بھر کے چھوٹے شہروں میں بھی کیش سینٹرز قائم کر کے رقم کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ہدایت پر جی ڈی اے کے پارلمانی لیڈر سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے بدین ٹنڈو باگو گولارچی تلہار اور ماتلی میں قائم کیش سینٹروں کا دورہ کر کہ رقم کی تقسیم کا جائزہ لیا اور رقم وصول کرنے والی مستحق خواتین سے ملاقات کر کہ کیش سینٹروں پر درپیش مسائل اور مشکلات کی تفصیلات معلوم کیں حسنین مرزا نے اس موقع پر رقم وصول کرنے والی مستحق خواتین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایمرجنسی امدادی پروگرام کا آغاز کر رکھا ہے اور یہ سلسلہ ایک ایک ضرورت مند کو رقم کی ادائیگی تک جاری رہے گا اور ہر ضروتمند تک رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا ضرورت مند فوری طور پر اپنا نام ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹرڈ کرائیں۔