جھڈو، میر طارق تالپور کی چار سال سے تنخواہ سے محروم اسکول چوکیدار کی تعاون کی یقین دہانی

102

جھڈو (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میر طارق تالپور نے محکمہ تعلیم جھڈو کے چار سال سے تنخواہ سے محروم ملازم پرائمری اسکول چوکیدار میر غلام عباس تالپور سے متعلق گزشتہ روزمیڈیا میں شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا۔ رکن سندھ اسمبلی میر طارق تالپور نے متاثرہ ملازم میر غلام عباس تالپور کو گزشتہ روز اپنے دفتر ڈگری بلا کر ملاقات کی اور متاثرہ ملازم کو تنخواہ کی بحالی کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔