امریکا کو کھولنے کیلئے محتاط قدم اٹھائیں گے،امریکی صدر

358

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو کھولنے کیلئے ایک وقت میں ایک محتاط قدم اٹھائیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تازہ ترین اعداد وشمار کی بنیاد پر،ہمارے ماہرین کی ٹیم متفق ہے کہ ہم اپنی جنگ کا اگلا محاذ شروع  کرسکتے ہیں، امریکا کو کھولنے کیلئے ایک وقت میں ایک محتاط قدم اٹھائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسے ہم ’’امریکا کو دوبارہ کھولیں گے‘‘ کا نام دے رہےہیں، گورنروں کو جلد ازجلد بحالی کے لیے رہنمائی بھی دیں گے، گورنرزنے ریاست بند رہنے کی ضرورت سمجھی توہم انہیں ایساکرنےدیں گے، اگرگورنرزنے سمجھا کہ دوبارہ کھولنے کا وقت آگیا ہے تو ہم انھیں اسکی بھی آزادی دینگے،

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اس عمل کا انچارج وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ ریاستوں کے گورنر ہوں گے۔