بجلی کے واجبات میں کمی کیلیے حکومت کا آئی پی پیز سے رابطہ

175

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے تمام پاور پلانٹس بالخصوص انڈیپینڈیٹ پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز) کے منتظمین سے بجلی کی طلب کم ہونے کے باعث فوری واجبات کم کر نے کے ممکنہ آپشنز پر بات چیت کرنے کے لیے پہلا باضابطہ رابطہ کرلیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر توانائی عمر ایوب خان کی سربراہی میں بین الوزارتی اعلیٰ سطح کی کمیٹی15 اپریل کو پنجاب میں حال ہی میں لگائے گئے سرکاری بجلی گھروں اور بجلی بنانے والی پبلک سیکٹر کی کمپنیوں سے مشاورت کے لیے ملاقات کرے گی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ توانائی کے اعلیٰ عہدیدار آئی پی پیز کی انتظامیہ اور اسپانسرز کے ساتھ غیر رسمی رابطے میں تھے جس کے بعد حکومت میں 9 آئی پی پیز کے ساتھ خوشگوار تصفیہ پر تعمیری بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کی بات چیت ہوئی۔