جیکب آباد،20 روز سے پانی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج

244

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں لاک ڈائون کے بعد سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ،20روز سے پانی کی بند ش پرشہریوں کو احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاک ڈائون کے بعد سے شہریوں کو واٹر سپلائی سے پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے جس پرڈنگر محلہ کے مکین عابد علی،قائد اعظم روڈ کے بلال میمن اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 20 روز سے پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے، لاک ڈائون کی وجہ سے گھر میں قید ہیں لیکن گھروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامانا ہے اور اسی وجہ سے مجبور ہو کر پانی کے حصول کے لیے گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے انتظامیہ ہمیں گھر سے نہ نکلنے کے مشورے تو دے رہی ہے لیکن ہماری ضروریات اور اپنی ذمے داری ادا کرنے کو تیا ر نہیں جو قابل افسو س ہے شدید گرمی میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے گدھا گاڑی پر پانی کی سپلائی کرنے والوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے جو اب لاک ڈائون میں بہت کم ہوگئے ہیں۔ ڈی سی اور چیئرمین بلدیہ اس کا نوٹس لیں۔