احساس پروگرام کے دس مراکز کو فوری کھولا جائے، کاشف قائمخانی

477

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداروں نے ضلعی انتظامیہ سے احساس پروگرام کے تمام سینٹرز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ضلع ٹنڈوالہٰیار تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر کاشف قائم خانی، فناس سیکرٹری نادر احمد کالرو، نائب صدر مصطفی میر جت اور رہنما پی ٹی آئی جھنڈو مری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہٰیار میں احساس پروگرام کے تحت دس کے قریب سینٹر بند ہیں، جن کو فوری طور پر کھولا جائے۔ تاکے کفالت پروگرام کا مقصد حاصل ہوسکے، ساتھ ہی جہاں جہاں احساس پروگرام میں کٹوتی کی شکایات ہیں ان کیخلاف پولیس بھرپور کارروائیاں کرے۔ تحریک انصاف کی نشاندہی پر اب تک ضلع بھر میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ تین ڈیوائز کی بندش کے سبب خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام کی تمام چھبیس ڈیوائیز آن ہوجائیں تو مراکز سے خواتین کا رش کسی حد تک کم ہوجائے گا۔