کورونا وائرس کا پوری دنیا شکار ہے، سرور احمد قریشی

185

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پوری دنیا شکار ہے اور شاید اللہ تعالیٰ انسانوں سے ناراض ہے، مسلمانوں سمیت تمام مذاہب اس کی کسی نہ کسی طریقے سے عبادت کرتے ہیں، یہ وقت اللہ تعالیٰ کو منانے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ اینتھونی چرچ مریم روڈ نوابشاہ میں مسیحی برادری کے مستحق افراد میں تقسیم راشن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لاک ڈائون سے ہمارے معاشرے کے دوسرے طبقات متاثر ہیں، اسی طرح آپ لوگ بھی متاثرہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ہدایت پر الخدمت نوابشاہ کے صدر انجینئر عبدالوہاب خان اپنی ٹیم اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں نجف رضا اور فیصل ہمایوں کے ہمراہ محدود وسائل کے باوجود آپ تک پہنچے ہیں۔ مسیحی برادری نے الخدمت کے فلاحی اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کی۔