ترکی میں واقع “ٹروجن ہارس”کس کی یاد ہے؟

1790

ترکی کا عظیم شہر کینا کلی میں واقع لکڑی کا بنا گھوڑا لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہا ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں ترکی کا رخ کرتے ہیں وہ اس مقام پر ضرور جا کر قیام کرنے کو پسند کرتے ہیں ۔

کینا کلی  شہرکا نام 1184 قبل از مسیح  میں ٹرائے ہوا کرتا تھا جس کو فتح کرنے کیلئے یونان کی فوج نے کئی حملے کیے لیکن ان کو ناکام لوٹنا پڑا، ایک موقع یہاں تک آیا کہ 10 سال تک بھی یونان کی فوج نے اس جگہ کا محاصرہ کیا تاہم ناکام رہیں ۔اس موقع پر یونانیوں نے ایک جنگی چال چلتے ہوئے ایک بہت بڑا لکڑی کا گھوڑا بنایا جس کا نام (ٹروجن ہارس) رکھا گیا۔

Turkey | Visit the Trojan horse from Troy in Canakkale - thought ...

لکڑی کا بنایا گیا گھوڑا (ٹروجن ہارس) اندر سے بلکل کھوکلا   یا خالی تھا اس میں اپنے سب سے بہترین جنگجو اور سپاہی تعینات کردیئے باقی فوجی چپکےسے شہر کی فصیل سے دور چلے گئے، ٹرائے شہرکے باسیوں نےسمجھا کہ شاید یونانی ناکام لوٹ گئے اور پسپا ہوتے ہوئے گھوڑا پیچھے چھوڑ گئے ہیں، وہ اسے مال غنیمت سمجھ کرشہر کے اندر لےآئے ۔ رات کو جب سارا شہر سو چکا تو یونانی فوجی ٹروجن ہارس (لکڑی کے گھوڑے )سے باہرنکل آئے اور شہرکے دروازے کھول دئیے، یونانی فوج واپس آئی اور شہر پر قبضہ کرلیا۔

ٹروجن ہارس پر ہالی ووڈ نے سال 2004 میں فلم بھی بنائی جو کامیاب رہی جبکہ اس لکڑی کے بنے عظیم شاہکار کو 1998 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دیا۔

Trojan War Part 6: The Grand Horsey Finale! — Dragon Wagon Radio

Turning Your Lead Magnet Into A Trojan Horse and Making Profitable ...