حکمران عوام کو راشن نہیں بھاشن دے رہے ہیں،حسین محنتی

806
امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی سکرنڈ میں الخدمت عارضی ریلیف کیمپ کادورہ، راشدمکرم تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے حکمران ابھی تک عوام کوراشن نہیں بھاشن دے رہے ہیں، کورونا وائرس کی صورتحال نے پوری دنیا کوبحران سے دوچار کردیا ہے،یہ انسانوں کے لیے اللہ کی طرف سے وارننگ اورآزمائش ہے۔ چینی و آٹاچور اورحفاظتی ماسک میںبھی کرپشن کے جوہردکھانے والی قیادت سے راشن کی منصفانہ تقسیم کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔ایسی قیادت کورونا کی طرح ملک وقوم پرعذاب کی طرح ہے ، قدرتی آفت سے لڑنا نہیں بلکہ بچنا ہے اوراللہ سے رجوع کرکے توبہ استغفارکے ذریعے اس سے نجات حاصل کرنا ہے۔جماعت اسلامی والخدمت کے رضاکار امن جنگ یاقدرتی آفت ہوہروقت قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔اب تک سندھ سمیت ملک بھر میں 50 کروڑ کی مالیت کا راشن ودیگر سامان تقسیم کرچکے ہیں مگر حکومتی امداد کے لیے عوام ابھی تک منتظر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کورونا وائرس کے خاتمے اوراپنی جان ہتھیلی پررکھ کر مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں سے کٹوتی قابل مذمت جبکہ ان کو ماسک ،کٹس وحفاظتی سامان کے بجائے پولیس کے ڈنڈے اورتوہین آمیزرویہ حکومت کے لیے شرمناک بات ہے۔انہوں کہاکہ حکومت کی جانب سے وبائی مرض سے حفاظتی تدابیرکے حوالے سے اقدامات پرعمل درآمد کوضرور خاطرملحوظ رکھا جائے مگر جمعہ کی نماز پرپابندی اورمساجد کو تالے لگاکر بندکرنے کا عمل افسوس ناک ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ حفاظتی ماسک میں کرپشن کی تحقیقات اورچینی و آٹاچورقیادت کو قوم قانون کے کٹہرے میں دیکھناچاہتی ہے جوکہ جمہورت قانون اورانصاف کے دعویدارحکمرانوں کے لیے چیلنج ہے۔ امدادی رشن کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے۔دریں اثنا صوبائی امیر نے دھرم شالہ سنجھورو میں پاکستانی برادری کے مستحق افراد میں بھی راشن تقسیم کیا،مکھی سیٹھ گرمک داس، ڈاکٹررام،انجینئرمکیش کمار،رجومنوانی اوررمیش کمار نے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی اورالخدمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بلاتفریق انسانیت کی خدمت پرمبنی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا ۔قبل ازیں صوبائی امیرنے ٹنڈوآدم،سنجھورو اورشہدادپورمیں الخدمت سینٹرکا دورہ، ذمے داران والخدمت کے رضاکاروں سے خطاب اورمستحقین میں راشن تقسیم کیا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا،ضلعی امیررفیق منصوری،بزرگ رہنما عبدالعزیزغوری، ڈاکٹرسہیل، آصف رضا ودیگر بھی ساتھ تھے۔