حکومت کا پاک افغان سرحد ہفتے میں 3 روز کھولنے کا فیصلہ

543

اسلام آباد: حکومت نے افغانستان بارڈر کو ہفتے میں تین روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 10 اپریل سے پاک افغان سرحد ایک ہفتے میں تین مرتبہ کھولی جائے گی، یہ فیصلہ افغانستان حکومت کی درخواست اور انسانی  بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے میں تین بار سرحد کھولنے کا مقصد کارگو ترسیل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 6 اپریل سے افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے سرحد کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ کوروناوائرس کے سبب سرحدوں کی بندش کے وجہ سے بہت سے افغان شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔