پاک افغان بارڈر کھول دیا گیا

771

کوئٹہ: پاک افغان طور خم بارڈر کو افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کھول دیا گیا ۔

افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نےطورخم اور چمن بارڈر افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھول دیا اور دونوں بارڈر 3 روز تک کھلے رہیں گے۔پاکستان میں موجود افغان شہری 9 اپریل تک واپس جاسکیں گے۔

دوسری جانب بارڈر کھولتے ہی ہزاروں کی تعداد میں چمن باڈر پر محصور افغان شہریوں کا افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے،باب دوستی 3 روز کیلئے یکطرفہ جانے والوں کیلئے کھلا رہے گا جبکہ افغان ٹریڈ ٹرانزٹ، نیٹو افواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

سرکاری حکام کے مطابق طورخم سرحد کے ذریعے آج 1 ہزار افغان مہاجرین افغانستان جائیں گے، طورخم سرحد کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر گزشتہ 3 ہفتوں سے بند اور تمام تجارتی سرگرمیاں معطل تھیں۔