حیدرآبادمیں نامعلوم افراد امداد سے بھرا ٹرک لیکر فرارہوگئے

180

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث نامعلوم افراد امداد سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس ورینجرز کو اطلاع دیے بغیرامداد سے بھرا ٹرک گدو ناکہ حسین آباد پہنچا جہاں سے نامعلوم افراد ٹرک لے کر فرار ہوگئے اور غریب ومستحق افراد امداد سے محروم رہ گئے ۔