پنجاب حکومت نے مستحقین میں ڈیرھ ارب روپے تقسیم کردیے

303

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے مستحق افراد کے فون نمبرز اور شناختی کارڈ نمبرز پر ٹرانسفر کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شفاف طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں، رقم فون نمبرز اور شناختی کارڈز پر جاری کی گئی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے بعد یہ پیسے کسی بھی موبائل شاپ سے نکلوائے جا سکتے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور افسروں کو جلدز از جلد ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دیگر مستحق افراد کو بھی ڈیٹا مرتب کرکے جلد از جلد امداد فراہم کی جائے گی۔